Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏ ﴿71﴾
ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں ۔
و لقد ضل قبلهم اكثر الاولين
And there had already strayed before them most of the former peoples,
Inn say pehlay bhi boht say aglay behak chukay hain.
اور ان سے پہلے جو لوگ گذر چکے ہیں ، ان میں سے اکثر لوگ بھی گمراہ ہوئے ۔
اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے ( ف۷۲ )
حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے
اور درحقیقت اُن سے قبل پہلے لوگوں میں ( بھی ) اکثر گمراہ ہوگئے تھے
سابقہ آیتیں ۔ گذشتہ امتوں میں بھی اکثر لوگ گم کردہ راہ پر تھے اللہ کے ساتھ شریک کرتے تھے ۔ ان میں بھی اللہ کے رسول آئے تھے ۔ جنہوں نے انہیں ہوشیار کردیا تھا اور ڈرا دھمکا دیا تھا اور بتلا دیا تھا کہ ان کے شرک و کفر اور تکذیب رسول سے بری طرح اللہ تعالیٰ ناراض ہے ۔ اور اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں عذاب ہوں گے ۔ پھر بھی جب انہوں نے نبیوں کی نہ مانی اپنی برائی سے باز نہ آئے تو دیکھ لو کہ ان کا کیا انجام ہوا ؟ تہس نہس کردئیے گئے تباہ برباد کردئیے گئے ۔ ہاں نیک کار خلوص والے اللہ کے موحد بندے بچا لیے گئے اور عزت کے ساتھ رکھے گئے ۔