Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
قُلۡ صَدَقَ اللّٰهُ‌ فَاتَّبِعُوۡا مِلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏ ﴿95﴾
کہہ دیجئے کہ اللہ سچّا ہے تم سب ابراھیم حنیف کے ملّت کی پیروی کرو ، جو مُشرک نہ تھے ۔
قل صدق الله فاتبعوا ملة ابرهيم حنيفا و ما كان من المشركين
Say, " Allah has told the truth. So follow the religion of Abraham, inclining toward truth; and he was not of the polytheists."
Keh dijiye kay Allah Taalaa sacha hai tum sab ibrahim hanif kay millat ki pairwi kero jo mushrik na thay.
آپ کہیے کہ اللہ نے سچ کہا ہے ، لہذا تم ابراہیم کے دین کا اتباع کرو جو پوری طرح سیدھے راستے پر تھے ، اور ان لوگوں میں سے نہیں تھے جو اللہ کی خدائی میں کسی کو شریک مانتے ہیں ۔
تم فرماؤ اللہ سچا ہے ، تو ابراہیم کے دین پر چلو ( ف۱۷۵ ) جو ہر باطل سے جدا تھے اور شرک والوں میں نہ تھے ،
کہو ، اللہ نے جو کچھ فرمایا ہے سچ فرمایا ہے ، تم کو یکسو ہو کر ابراہیم کے طریقہ کی پیروی کرنی چاہیے ، اور ابراہیم شرک کرنے والوں میں سے نہ تھا ۔ 78
فرما دیں کہ اللہ نے سچ فرمایا ہے ، سو تم ابراہیم ( علیہ السلام ) کے دین کی پیروی کرو جو ہر باطل سے منہ موڑ کر صرف اللہ کے ہوگئے تھے ، اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :78 مطلب یہ ہے کہ ان فقہی جزئیات میں کہاں جا پھنسے ہو ۔ دین کی جڑ تو اللہ واحد کی بندگی ہے جسے تم نے چھوڑ دیا اور شرک کی آلائشوں میں مبتلا ہوگئے ۔ اب بحث کرتے ہو فقہی مسائل میں ، حالانکہ یہ وہ مسائل ہیں جو اصل ملت ابراہیمی سے ہٹ جانے کے بعد انحطاط کی طویل صدیوں میں تمہارے علماء کی موشگافیوں سے پیدا ہوئے ہیں ۔