Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏ ﴿100﴾
اے میرے رب! مجھے نیک بخت اولاد عطا فرما ۔
رب هب لي من الصلحين
My Lord, grant me [a child] from among the righteous."
Aey meray rab! Mujhay nek bakht aulad ata farma.
میرے پروردگار ! مجھے ایک ایسا بیٹا دیدے جو نیک لوگوں میں سے ہو ۔
الٰہی مجھے لائق اولاد دے ،
اے پروردگار ، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو 56 ۔
0 ( پھر اَرضِ مقدّس میں پہنچ کر دعا کی: ) اے میرے رب! صالحین میں سے مجھے ایک ( فرزند ) عطا فرما
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :56 اس دعا سے خود بخود یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس وقت بے اولاد تھے ۔ قرآن مجید میں دوسرے مقامات پر جو حالات بیان کیے گئے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صرف ایک بیوی اور ایک بھتیجے ( حضرت لوط علیہ السلام ) کو لے کر ملک سے نکلے تھے ۔ اس وقت فطرۃً آپ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ کوئی صالح اولاد عطا فرمائے جو اس غریب الوطنی کی حالت میں آپ کا غم غلط کرے ۔