0پھر جب دونوں ( رضائے الٰہی کے سامنے ) جھک گئے ( یعنی دونوں نے مولا کے حکم کو تسلیم کرلیا ) اور ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اسے پیشانی کے بل لِٹا دیا ( اگلا منظر بیان نہیں فرمایا )
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :61
یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ذبح کرنے کے لیے بیٹے کو چِت لٹایا بلکہ اوندھے منہ لٹایا تاکہ ذبح کرتے وقت بیٹے کا چہرہ دیکھ کر کہیں محبت و شفقت ہاتھ میں لرزش پیدا نہ کر دے ۔ اس لیے وہ چاہتے تھے کہ نیچے کی طرف سے ہاتھ ڈال کر چھری چلائیں ۔