Surah

Information

Surah ID #37
Total Verses 182 Ayaat
Rukus 5
Sajdah 0
Actual Order #56
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
Surah 37: As-Saffat Ayat #105
قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَا ‌ ‌ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿105﴾
You have fulfilled the vision." Indeed, We thus reward the doers of good.
یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں ۔

More translations & tafseer

قد صدقت الرءيا انا كذلك نجزي المحسنين
You have fulfilled the vision." Indeed, We thus reward the doers of good.
Yaqeenan tu ney apna khuwab sacha ker dikhaya be-shak hum neki kerney walon ko issi tarah jaza detay hain.
تم نے خواب کو سچ کر دکھایا ۔ یقینا ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں ۔
بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا ( ف۱۰۱ ) ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو ،
تو نے خواب سچ کر دکھایا 63 ۔ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں 64 ۔
0واقعی تم نے اپنا خواب ( کیاخوب ) سچا کر دکھایا ۔ بے شک ہم محسنوں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں ( سو تمہیں مقامِ خلّت سے نواز دیا گیا ہے )
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :63 یعنی ہم نے تمہیں یہ تو نہیں دکھایا تھا کہ تم نے بیٹے کو ذبح کر دیا ہے اور اس کی جان نکل گئی ہے ، بلکہ یہ دکھایا تھا کہ تم ذبح کر رہے ہو ۔ تو وہ خواب تم نے پورا کر دکھایا ۔ اب ہمیں تمہارے بچے کی جان لینی مطلوب نہیں ہے ۔ اصل مدعا جو کچھ تھا وہ تمہاری اس آمادگی اور تیاری سے حاصل ہو گیا ہے ۔ سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :64 یعنی جو لوگ احسان کی روش اختیار کرتے ہیں ان کے اوپر آزمائشیں ہم اس لیے نہیں ڈالا کر تے کہ انہیں خواہ مخواہ تکلیفوں میں ڈالیں اور رنج و غم میں مبتلا کریں ۔ بلکہ یہ آزمائشیں ان کی فضیلتوں کو ابھارنے کے لیے اور انہیں بڑے مرتبے عطا کرنے کے لیے ان پر ڈالی جاتی ہیں ، اور پھر آزمائش کی خاطر جس مخمصے میں ہم انہیں ڈالتے ہیں اس سے بخیریت ان کو نکلوا بھی دیتے ہیں ۔ چنانچہ دیکھو ، بیٹے کی قربانی کے لیے تمہاری آمادگی و تیاری ہی بس اس کے لیے کافی ہو گئی کہ تمہیں وہ مرتبہ عطا کر دیا جائے جو ہماری خوشنودی پر واقعی بیٹا قربان کر دینے والے کو مل سکتا تھا ۔ اس طرح ہم نے تمہارے بچے کی جان بچا دی اور تمہیں یہ مرتبۂ بلند بھی عطا کر دیا ۔