Surah

Information

Surah ID #37
Total Verses 182 Ayaat
Rukus 5
Sajdah 0
Actual Order #56
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
Surah 37: As-Saffat Ayat #114
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿114﴾
And We did certainly confer favor upon Moses and Aaron.
یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون ( علیہما السلام ) پر بڑا احسان کیا ۔

More translations & tafseer

و لقد مننا على موسى و هرون
And We did certainly confer favor upon Moses and Aaron.
Yaqeenan hum ney musa aur haroon ( al-e-heem-us-salam ) per bara ehsan kiya.
اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کیا ۔
اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا ( ف۱۰۸ )
اور ہم نے موسیٰ و ہارون پر احسان کیا ،
اور بے شک ہم نے موسٰی اور ہارون ( علیھما السلام ) پر بھی احسان کئے
حضرت موسیٰ پر انعامات الٰہی ۔ اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ اور ہارون پر اپنی نعمتیں جتا رہاہے کہ انہیں نبوت دی انہیں مع ان کی قوم کے فرعون جیسے طاقتور دشمن سے نجات دی جس نے انہیں بےطرح پست و ذلیل کر رکھا تھا ان کے بچوں کو کاٹ دیتا تھا ان کی لڑکیوں کو رہنے دیتا تھا ان سے ذلیل مزدوریاں کراتا تھا اور بےحیثیت بنا رکھا تھا ۔ ایسے بدترین دشمن کو ان کے دیکھتے ہلاک کیا ، انہیں اس پر غالب کر دیا ان کی زمین و زر کے یہ مالک بن گئے ۔ پھر حضرت موسیٰ کو واضح جلی روشن اور بین کتاب عنایت فرمائی جو حق و باطل میں فرق و فیصلہ کرنے والی اور نور و ہدایت والی تھی ، ان کے اقوال و افعال میں انہیں استقامت عطا فرمائی اور ان کے بعد والوں میں بھی ان کا ذکر خیر اور ثناء و صفت باقی رکھی کہ ہر زبان ان پر سلام ہی پڑھتی ہے ۔ ہم نیک کاروں کو یہی اور ایسے ہی بدلے دیتے ہیں ۔ وہ ہمارے مومن بندے تھے ۔