Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ‏ ﴿130﴾
کہ الیاس پر سلام ہو ۔
سلم على ال ياسين
"Peace upon Elias."
Kay ilyas per salam ho.
۔ ( کہ وہ یہ کہا کریں کہ ) سلام ہو الیاسین پر !
سلام ہو الیاس پر ،
سلام ہے الیاس ( علیہ السلام ) پر74 ۔
سلام ہو الیاس پر
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :74 اصل میں الفاظ ہیں سَلاَ مٌ عَلیٰ اِلْ یَاسِیْن ۔ اس کے متعلق بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ حضرت الیاس کا دوسرا نام ہے ، جس طرح حضرت ابراہیم کا دوسرا نام ابراہام تھا ۔ اور بعض دوسرے مفسرین کا قول ہے کہ اہل عرب میں عبرانی اسماء کے مختلف تلفظ رائج تھے ، مثلاً میکال اور میکائیل اور میکائین ایک فرشتے کو کہا جاتا تھا ۔ ایسا ہی معاملہ حضرت الیاس کے نام کے ساتھ بھی ہوا ہے خود قرآن مجید میں ایک ہی پہاڑ کا نام طور سینا بھی آیا ہے اور طور سینین بھی ۔