Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏ ﴿133﴾
بیشک لوط ( علیہ السلام بھی ) پیغمبروں میں سے تھے ۔
و ان لوطا لمن المرسلين
And indeed, Lot was among the messengers.
Be-shak loot ( alh-e-salam bhi ) payghumbaron mein say thay.
اور یقینا لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے ۔
اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے ،
اور لوط ( علیہ السلام ) بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں ۔
اور بے شک لوط ( علیہ السلام بھی ) رسولوں میں سے تھے
قوم لوط علیہ السلام ایک عبرت کا مقام ۔ اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول حضرت لوط علیہ السلام کا بیان ہو رہا ہے کہ انہیں بھی ان کی قوم نے جھٹلایا ۔ جس پر اللہ کے عذاب ان پر برس پڑے اور اللہ نے اپنے پیارے حضرت لوط علیہ السلام کو مع ان کے گھر والوں کے نجات دے دی ۔ لیکن ان کی بیوی غارت ہوئی قوم کے ساتھ ہی ہلاک ہوئی اور ساری قوم بھی تباہ ہوئی ۔ قسم قسم کے عذاب ان پر آئے اور جس جگہ وہ رہتے تھے وہاں ایک بدبو دار اور جھیل بن گئی جس کا پانی بدمزہ بدبو بد رنگ ہے جو آنے جانے والوں کے راستے میں ہی پڑی ہے ۔ تم تو دن رات وہاں سے آتے جاتے رہتے ہو اور اس خوفناک منظر اور بھیانک مقام کو صبح شام دیکھتے رہتے ہو ۔ کیا اس معائنہ کے بعد بھی عبرت حاصل نہیں کرتے اور سوچتے سمجھتے نہیں ہو؟ کس طرح یہ برباد کر دیئے گئے؟ ایسا نہ ہو کہ یہی عذاب تم پر بھی آ جائیں ۔