Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
لَلَبِثَ فِىۡ بَطۡنِهٖۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿144﴾
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے ۔
للبث في بطنه الى يوم يبعثون
He would have remained inside its belly until the Day they are resurrected.
To logon kay uthaye janey kay din tak uss kay pet mein hi rehtay.
تو وہ اس دن تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتے جس دن مردوں کو زندہ کیا جائے گا ۔
ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے ( ف۱۲۸ )
تو روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا 81 ۔
تو اس ( مچھلی ) کے پیٹ میں اُس دن تک رہتے جب لوگ ( قبروں سے ) اٹھائے جائیں گے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :81 اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ مچھلی قیامت تک زندہ رہتی اور حضرت یونس علیہ السلام قیامت تک اس کے پیٹ میں زندہ رہتے ، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قیامت تک اس مچھلی کا پیٹ ہی حضرت یونس علیہ السلام کی قبر بنا رہتا ۔ مشہور مفسر قتادہ نے اس آیت کا یہی مطلب بیان کیا ہے ( ابن جریر ) ۔