Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ‏ ﴿143﴾
پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے ۔
فلو لا انه كان من المسبحين
And had he not been of those who exalt Allah ,
Pus agar yeh paki biyan kerney walon mein say na hotay.
چنانچہ اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے ۔
تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا ( ف۱۲۷ )
اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا 80
پھر اگر وہ ( اﷲ کی ) تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :80 اس کے دو مطلب ہیں اور دونوں ہی مراد ہیں ۔ ایک مطلب یہ ہے کہ حضرت یونس علیہ السلام پہلے ہی خدا سے غافل لوگوں میں سے نہ تھے ، بلکہ ان لوگوں میں سے تھے جو دائماً اللہ کی تسبیح کرنے والے ہیں ۔ دوسرے یہ کہ جب وہ مچھلی کے پیٹ میں پہنچے تو انہوں نے اللہ ہی کی طرف رجوع کیا اور اس کی تسبیح کی ۔ سورہ انبیا میں ارشاد ہوا ہے فَنَادٰی فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ ۔ پس ان تاریکیوں میں اس نے پکارا نہیں ہے کوئی خدا مگر تو ، پاک ہے تیری ذات ، بے شک میں قصور وار ہوں ۔