Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَاۡتُوۡا بِكِتٰبِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿157﴾
تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ ۔
فاتوا بكتبكم ان كنتم صدقين
Then produce your scripture, if you should be truthful.
To jao agar sachay ho to apni hi kitab ley aao.
تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو ۔
تو اپنی کتاب لاؤ ( ف۱٤۱ ) اگر تم سچے ہو ،
تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو 88 ۔
تم اپنی کتاب پیش کرو اگر تم سچے ہو
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :88 یعنی ملائکہ کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں قرار دینے کے لیے دو ہی بنیادیں ہو سکتی ہیں ۔ یا تو ایسی بات مشاہدے کی بنا پر کہی جا سکتی ہے ، یا پھر اس طرح کا دعویٰ کرنے والے کے پاس کوئی کتاب الٰہی ہونی چاہیے جس میں اللہ تعالیٰ نے خود یہ فرمایا ہو کہ ملائکہ میری بیٹیاں ہیں ۔ اب اگر اس عقیدے کے قائلین نہ مشاہدے کا دعویٰ کر سکتے ہیں ، اور نہ کوئی کتاب الہٰی ایسی رکھتے ہیں جس میں یہ بات کہی گئی ہو ، تو اس سے بڑی جہالت و حماقت اور کیا ہو سکتی ہے کہ محض ہوائی باتوں پر ایک دینی عقیدہ قائم کر لیا جائے اور خداوند عالم کی طرف ایسی باتیں منسوب کی جائیں جو صریحاً مضحکہ انگیز ہیں ۔