Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ‏ ﴿163﴾
بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے ۔
الا من هو صال الجحيم
Except he who is to [enter and] burn in the Hellfire.
Ba-juz uss kay jo jahannumi hi hai.
سوائے ایسے شخص کے جو دوزخ میں جلنے والا ہو ۔
مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے ( ف۱٤۸ )
مگر صرف اس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو 90 ۔
سوائے اس شخص کے جو دوزخ میں جا گرنے والا ہے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :90 اس آیت کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے : پس تم اور تمہاری یہ عبادت ، اس پر تم کسی کو فتنے میں نہیں ڈال سکتے صرف اس کو جو ـــــــــــ اس دوسرے ترجمے کے لحاظ سے مطلب یہ ہو گا کہ اے گمراہو ، یہ جو تم ہماری پرستش کر رہے ہو اور ہمیں اللہ رب العالمین کی اولاد قرار دے رہے ہو ، اس سے تم ہم کو فتنے میں نہیں ڈال سکتے ۔ اس سے تو کوئی ایسا احمق ہی فتنے میں پڑ سکتا ہے جس کی شامت سر پر سوار ہو ۔ دوسرے الفاظ میں گویا فرشتے اپنے ان پرستاروں سے کہہ رہے ہیں کہ برد ایں دام بر مرغ وگرنہ ۔