Surah

Information

Surah ID #37
Total Verses 182 Ayaat
Rukus 5
Sajdah 0
Actual Order #56
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
Surah 37: As-Saffat Ayat #175
وَاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ‏ ﴿175﴾
And see [what will befall] them, for they are going to see.
اور انہیں دیکھتے رہیئے اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے ۔

More translations & tafseer

و ابصرهم فسوف يبصرون
And see [what will befall] them, for they are going to see.
Aur enhen dekhtay rahiyey aur yeh bhi aagay chal ker dekh len gay.
اور انہیں دیکھتے رہو ، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے ۔
اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے ( ف۱۵٦ )
اور دیکھتے رہو ، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے ۔ 94 ۔
اور انہیں ( برابر ) دیکھتے رہئیے سو وہ عنقریب ( اپنا انجام ) دیکھ لیں گے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :94 یعنی کچھ زیادہ مدت نہ گزرے گی کہ اپنی شکست اور تمہاری فتح کو یہ لوگ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے ۔ یہ بات جس طرح فرمائی گئی تھی اسی طرح پوری ہوئی ۔ ان آیات کے نزول پر بمشکل 14 ۔ 15 سال گزرے تھے کہ کفار مکہ نے اپنی آنکھوں سے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فاتحانہ داخلہ اپنے شہر میں دیکھ لیا ، اور پھر اس کے چند سال بعد انہی لوگوں نے یہ بھی دیکھ لیا کہ اسلام نہ صرف عرب پر ، بلکہ روم و ایران کی عظیم سلطنتوں پر بھی غالب آگیا ۔