Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوْا وَّلَاتَ حِيۡنَ مَنَاصٍ‏ ﴿3﴾
ہم نے ان سے پہلے بھی بہت سی امتوں کو تباہ کر ڈالا انہوں نے ہر چند چیخ پکار کی لیکن وہ وقت چھٹکارے کا نہ تھا ۔
كم اهلكنا من قبلهم من قرن فنادوا و لات حين مناص
How many a generation have We destroyed before them, and they [then] called out; but it was not a time for escape.
Hum ney iss say pehlay bhi boht si ummaton ko tabah ker dala unhon ney her chand cheek pukaar ki lekin woh waqt chutkaray ka na tha.
اور ان سے پہلے ہم نے کتنی قوموں کو ہلاک کیا ، تو انہوں نے اس وقت آوازیں دیں جب چھٹکارے کا وقت رہا ہی نہیں تھا ۔
ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں ( ف٤ ) تو اب وہ پکاریں ( ف۵ ) اور چھوٹنے کا وقت نہ تھا ( ف٦ )
ان سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں ( اور جب ان کی شامت آئی ہے ) تو وہ چیخ اٹھے ہیں ، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا ۔
ہم نے کتنی ہی امّتوں کو اُن سے پہلے ہلاک کر دیا تو وہ ( عذاب کو دیکھ کر ) پکارنے لگے حالانکہ اب خلاصی ( اور رہائی ) کا وقت نہیں رہا تھا