Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَمَا يَنۡظُرُ هٰٓؤُلَاۤءِ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنۡ فَوَاقٍ‏ ﴿15﴾
انہیں صرف ایک چیخ کا انتظار ہے جس میں کوئی توقف ( اور ڈھیل ) نہیں ہے ۔
و ما ينظر هؤلاء الا صيحة واحدة ما لها من فواق
And these [disbelievers] await not but one blast [of the Horn]; for it there will be no delay.
Enhen sirf aik cheekh ka intizar hai jiss mein koi tawaquff ( aur dheel ) nahi hai.
اور ( کہ کے ) یہ لوگ ( بھی ) بس ایک ایسی چنگھاڑ کا انتظار کر رہے ہیں جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا ۔ ( ٧ )
اور یہ راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی ( ف۲۲ ) جسے کوئی پھیر نہیں سکتا ،
یہ لوگ بھی بس ایک دھماکے کے منتظر ہیں جسکے بعد کوئی دوسرا دھماکا نہ ہوگا ۔ 14 ۔
اور یہ سب لوگ ایک نہایت سخت آواز ( چنگھاڑ ) کا انتظار کر رہے ہیں جس میں کچھ بھی توقّف نہ ہوگا
سورة صٓ حاشیہ نمبر :14 یعنی عذاب کا ایک ہی کڑکا انہیں ختم کر دینے کے لیے کافی ہو گا ۔ کسی دوسرے کڑکے کی حاجت پیش نہ آئے گی ۔ دوسرا مفہوم اس فقرے کا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد پھر انہیں کوئی افاقہ نصیب نہ ہو گا ، اتنی دیر کی بھی مہلت نہ ملے گی جتنی دیر اونٹنی کا دودھ نچوڑتے وقت ایک دفعہ سونتے ہوئے تھن میں دوبارہ سونتنے تک دودھ اترنے میں لگتی ہے ۔