Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَقَالُوۡا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبۡلَ يَوۡمِ الۡحِسَابِ‏ ﴿16﴾
اور انہوں نے کہا کہ اے ہمارے رب! ہماری سر نوشت تو ہمیں روز حساب سے پہلے ہی دے دے ۔
و قالوا ربنا عجل لنا قطنا قبل يوم الحساب
And they say, "Our Lord, hasten for us our share [of the punishment] before the Day of Account"
Aur unhon ney kaha aey humaray rab! Humari sir-nawisht tu humen roz-e-hisab say pehlay hi day dey.
اور کہتے ہیں کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہمار احصہ ہمیں روز حساب سے پہلے ہی جلدی دیدے ۔ ( ٨ )
اور بولے اے ہمارے رب ہمارا حصہ ہمیں جلد دے دے حساب کے دن سے پہلے ( ف۲۳ )
اور یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ، یوم الحساب سے پہلے ہی ہمارا حصہ ہمیں جلدی سے دے دے 15 ۔
اور وہ کہتے ہیں: اے ہمارے رب! روزِ حساب سے پہلے ہی ہمارا حصّہ ہمیں جلد دے دے
سورة صٓ حاشیہ نمبر :15 یعنی اللہ کے عذاب کا حال تو ہے وہ جو ابھی بیان کیا گیا ، اور ان نادانوں کا حال یہ ہے کہ یہ نبی سے مذاق کے طور پر کہتے ہیں کہ جس یوم الحساب سے تم ہمیں ڈراتے ہو اس کے آنے تک ہمارے معاملے کو نہ ٹالو بلکہ ہمارا حساب ابھی چکوا دو ، جو کچھ بھی ہمارے حصے کی شامت لکھی ہے وہ فوراً ہی آ جائے ۔