Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَغَفَرۡنَا لَهٗ ذٰ لِكَ‌ ؕ وَاِنَّ لَهٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰى وَحُسۡنَ مَاٰبٍ‏ ﴿25﴾
پس ہم نے بھی ان کا وہ ( قصور ) معاف کر دیا یقیناً وہ ہمارے نزدیک بڑے مرتبہ والے اور بہت اچھے ٹھکانے والے ہیں ۔
فغفرنا له ذلك و ان له عندنا لزلفى و حسن ماب
So We forgave him that; and indeed, for him is nearness to Us and a good place of return.
Pus hum ney bhi unn ka woh ( kasoor ) maaf ker diya yaqeenan woh humaray nazdeek baray martabay walay aur boht achay thikaney walay hain.
چنانچہ ہم نے اس معاملہ میں انہیں معافی دے دی ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ان کو ہمارے پاس خاص تقرب حاصل ہے اور بہترین ٹھکانا ۔ ( ١٢ )
تو ہم نے اسے یہ معاف فرمایا ، اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے ،
تب ہم نے اس کا وہ قصور معاف کیا اور یقینا ہمارے ہاں اس کے لیے تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے 27 ۔
تو ہم نے اُن کو معاف فرما دیا ، اور بے شک اُن کے لئے ہماری بارگاہ میں قربِ خاص ہے اور ( آخرت میں ) اَعلیٰ مقام ہے
سورة صٓ حاشیہ نمبر :27 اس سے معلوم ہو ا کہ حضرت داؤد سے قصور ضرور ہوا تھا ، اور وہ کوئی ایسا قصور تھا جو دنبیوں والے مقدمے سے کسی طرح کی مماثلت رکھتا تھا اسی لیے اس کا فیصلہ سناتے ہوئے معاً ان کو یہ خیال آیا کہ یہ میری آزمائش ہوئی ہے ، لیکن اس قصور کی نوعیت ایسی شدید نہ تھی کہ اسے معاف نہ کیا جاتا ، یا اگر معاف کیا بھی جاتا تو وہ اپنے مرتبہ سے بلند سے گرا دیے جاتے ۔ اللہ تعالیٰ یہاں خود تصریح فرما رہا ہے کہ جب انہوں نے سجدے میں گر کر توبہ کی تو نہ صرف یہ کہ انہیں معاف کر دیا گیا ، بلکہ دنیا اور آخرت میں ان کو جو بلند مقام حاصل تھا اس میں بھی کوئی فرق نہ آیا ۔