Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَقَالَ اِنِّىۡۤ اَحۡبَبۡتُ حُبَّ الۡخَيۡرِ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّىۡ‌ۚ حَتّٰى تَوَارَتۡ بِالۡحِجَابِ‏ ﴿32﴾
تو کہنے لگے میں نے اپنے پروردگار کی یاد پر ان گھوڑوں کی محبت کو ترجیح دی ، یہاں تک کہ ( آفتاب ) چھپ گیا ۔
فقال اني احببت حب الخير عن ذكر ربي حتى توارت بالحجاب
And he said, "Indeed, I gave preference to the love of good [things] over the remembrance of my Lord until the sun disappeared into the curtain [of darkness]."
To kehney lagay mein ney apnay perwerdigar ki yaad per inn ghoron ki mohabbat ko tarjeeh di yahan tak kay ( aftab ) chup gaya.
تو انہوں نے کہا : میں نے اس دولت کی محبت اپنے پروردگار کی یاد ہی کی وجہ سے اختیار کی ہے ۔ یہاں تک کہ وہ اوٹ میں چھپ گئے ۔
تو سلیمان نے کہا مجھے ان گھوڑوں کی محبت پسند آئی ہے اپنے رب کی یاد کے لیے ( ف۵۰ ) پھر انہیں چلانے کا حکم دیا یہاں تک کہ نگاہ سے پردے میں چھپ گئے ( ف۵۱ )
تو اس نے کہا میں نے اس مال 34 کی محبت اپنے رب کی یاد کی وجہ سے اختیار کی ہے ‘’ یہاں تک کہ جب وہ گھوڑے نگاہ سے اوجھل ہو گئے
تو انہوں نے ( اِنابۃً ) کہا: میں مال ( یعنی گھوڑوں ) کی محبت کو اپنے رب کے ذکر سے بھی ( زیادہ ) پسند کر بیٹھا ہوں یہاں تک کہ ( سورج رات کے ) پردے میں چھپ گیا
سورة صٓ حاشیہ نمبر :34 اصل میں لفظ خَیْر استعمال ہوا ہے جو عربی زبان میں مال کثیر کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ، اور گھوڑوں کے لیے بھی مجازاً استعمال کیا جاتا ہے ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے ان گھوڑوں کو چونکہ راہ خدا میں جہاد کے لیے رکھا تھا ، اس لیے انہوں نے خیر کے لفظ سے ان کو تعبیر فرمایا ۔