Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اِذۡ عُرِضَ عَلَيۡهِ بِالۡعَشِىِّ الصّٰفِنٰتُ الۡجِيَادُ ۙ‏ ﴿31﴾
جب ان کے سامنے شام کے وقت تیز رو خاصے گھوڑے پیش کئے گئے ۔
اذ عرض عليه بالعشي الصفنت الجياد
[Mention] when there were exhibited before him in the afternoon the poised [standing] racehorses.
Jab unkay samney shaam kay waqt tez-ro khasay ghoray paish kiye gaye.
۔ ( وہ ایک یادگار وقت تھا ) جب ان کے سامنے شام کے وقت اچھی نسل کے عمدہ گھوڑے پیش کیے گئے ۔
جبکہ اس پر پیش کیے گئے تیسرے پہر کو ( ف٤۸ ) کہ روکئے تو تین پاؤں پر کھڑے ہوں چوتھے سم کا کنارہ زمین پر لگائے ہوئے اور چلائے تو ہوا ہوجائیں ( ف٤۹ )
قابل ذکر ہے وہ موقع جب شام کے وقت اس کے سامنے خوب سدھے ہوئے تیز رو گھوڑے پیش کئے گئے 33
جب اُن کے سامنے شام کے وقت نہایت سُبک رفتار عمدہ گھوڑے پیش کئے گئے
سورة صٓ حاشیہ نمبر :33 اصل الفاظ ہیں الصَّافِنَاتُ الْجِیَادُ ۔ اس سے مراد ایسے گھوڑے ہیں جو کھڑے ہوں تو نہایت سکون کے ساتھ کھڑے رہیں ، کوئی اچھل کود نہ کریں ، اور جب دوڑیں تو نہایت تیز دوڑیں ۔