Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اُرۡكُضۡ بِرِجۡلِكَ‌ ۚ هٰذَا مُغۡتَسَلٌ ۢ بَارِدٌ وَّشَرَابٌ‏ ﴿42﴾
اپنا پاؤں مارو ، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے ۔
اركض برجلك هذا مغتسل بارد و شراب
[So he was told], "Strike [the ground] with your foot; this is a [spring for] a cool bath and drink."
Apna paaon maaro yeh nahaney ka thanda aur peenay ka paani hai.
۔ ( ہم نے ان سے کہا ) اپنا پاؤں زمین پر مارو ، لو ! یہ ٹھنڈا پانی ہے نہانے کے لیے بھی اور پینے کے لیے بھی ۔
ہم نے فرمایا زمین پر اپنا پاؤں مار ( ف٦٤ ) یہ ہے ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کو ( ف٦۵ )
۔ ( ہم نے اسے حکم دیا ) اپنا پاؤں زمین پر مار ، یہ ہے ٹھنڈا پانی نہانے کے لیے اور پینے کے لیے 43 ۔
۔ ( ارشاد ہوا: ) تم اپنا پاؤں زمین پر مارو ، یہ ( پانی کا ) ٹھنڈا چشمہ ہے نہانے کے لئے اور پینے کے لئے
سورة صٓ حاشیہ نمبر :43 یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم سے زمین پر پاؤں مارتے ہی ایک چشمہ نکل آیا جس کا پانی پینا اور اس میں غسل کرنا حضرت ایوب علیہ السلام کے مرض کا علاج تھا ۔ اغلب یہ ہے کہ حضرت ایوب علیہ السلام کسی سخت جلدی مرض میں مبتلا تھے ۔ بائیبل کا بیان بھی یہی ہے کہ سر سے پاؤں تک ان کا سارا جسم پھوڑوں سے بھر گیا تھا ۔