Surah

Information

Surah ID #38
Total Verses 88 Ayaat
Rukus 5
Sajdah 1
Actual Order #38
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
Surah 38: Sad Ayat #52
وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ اَتۡرَابٌ‏ ﴿52﴾
And with them will be women limiting [their] glances and of equal age.
اور ان کے پاس نیچی نظروں والی ہم عمر حوریں ہوں گی ۔

More translations & tafseer

و عندهم قصرت الطرف اتراب
And with them will be women limiting [their] glances and of equal age.
Aur unn kay pass neechi nazron wali hum umar hooren hongi.
اور ان کے پاس وہ ہم عمر خواتین ہوں گی جن کی نگاہیں ( اپنے شوہروں پر ) مرکوز ہوں گی ۔
اور ان کے پاس وہ بیبیاں ہیں کہ اپنے شوہر کے سوا اور کی طرف آنکھ نہیں اٹھاتیں ، ایک عمر کی ( ف۷٤ )
اور ان کے پاس شرمیلی ہم سن بیویاں ہوں گی 53 ۔
اور اُن کے پاس نیچی نگاہوں والی ( باحیا ) ہم عمر ( حوریں ) ہوں گی
سورة صٓ حاشیہ نمبر :53 ہم سِن بیویوں کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ آپس میں ہم سِن ہوں گی ، اور یہ بھی کہ وہ اپنے شوہروں کی ہم سِن ہوں گی ۔