Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
هٰذَا فَوۡجٌ مُّقۡتَحِمٌ مَّعَكُمۡ‌ۚ لَا مَرۡحَبًۢـا بِهِمۡ‌ؕ اِنَّهُمۡ صَالُوا النَّارِ‏ ﴿59﴾
یہ ایک قوم ہے جو تمہارے ساتھ ( آگ میں ) جانے والی ہے کوئی خوش آمدید ان کے لئے نہیں ہے یہی تو جہنم میں جانے والے ہیں ۔
هذا فوج مقتحم معكم لا مرحبا بهم انهم صالوا النار
[Its inhabitants will say], "This is a company bursting in with you. No welcome for them. Indeed, they will burn in the Fire."
Yeh aik qom hai jo tumharay sath ( aag mein ) janey wali hai koi khush aamdeed unn kay liye nahi hai yehi to jahannum mein janey walay hain.
۔ ( جب وہ اپنے پیروکاروں کو آتا دیکھیں گے تو ایک دوسرے سے کہیں گے ) یہ ایک اور لشکر ہے جو تمہارے ساتھ گھسا چلا آرہا ہے ، پھٹکار ہو ان پر ، یہ سب آگ میں جلنے والے ہیں ۔
ان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج تمہارے ساتھ دھنسی پڑتی ہے جو تمہاری تھی ( ف۸۰ ) وہ کہیں گے ان کو کھلی جگہ نہ ملیو آگ میں تو ان کو جانا ہی ہے ،
۔ ( وہ جہنم کی طرف اپنے پیروؤں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے ) ‘’ یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آ رہا ہے ، کوئی خوش آمدید ان کے لیے نہیں ہے ، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں ‘’ ۔
۔ ( دوزخ کے داروغے یا پہلے سے موجود جہنمی کہیں گے: ) یہ ایک ( اور ) فوج ہے جو تمہارے ساتھ ( جہنم میں ) گھستی چلی آرہی ہے ، انہیں کوئی خوش آمدید نہیں ، بیشک وہ ( بھی ) دوزخ میں داخل ہونے والے ہیں