Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
لَهُمۡ مِّنۡ فَوۡقِهِمۡ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِنۡ تَحۡتِهِمۡ ظُلَلٌ ‌ؕ ذٰ لِكَ يُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗ‌ ؕ يٰعِبَادِ فَاتَّقُوۡنِ‏ ﴿16﴾
انہیں نیچے اوپر سے آگ کے ( شعلے مثل ) سائبان ( کے ) ڈھانک رہے ہونگے یہی ( عذاب ) ہے جن سے اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو ڈرا رہا ہے اے میرے بندو! پس مجھ سے ڈرتے رہو ۔
لهم من فوقهم ظلل من النار و من تحتهم ظلل ذلك يخوف الله به عباده يعباد فاتقون
They will have canopies of fire above them and below them, canopies. By that Allah threatens His servants. O My servants, then fear Me.
Unehn neechay uper say aag kay ( sholay misil ) sayebaan ( kay ) dhaank rahey hongay. Yehi ( azab ) hai jin say Allah Taalaa apnay bando ko dara raha hai aey meray bando! Pus mujh say dartay raho.
ایسے لوگوں کے لیے ان کے اوپر بھی آگ کے بادل ہیں اور ان کے نیچے بھی ویسے ہی بادل ۔ یہ وہی چیز ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے ۔ لہذا اے میرے بندو ۔ میرا خوف دل میں رکھو ۔
ان کے اوپر آگ کے پہاڑ ہیں اور ان کے نیچے پہاڑ ( ف٤۳ ) اس سے اللہ ڈراتا ہے اپنے بندوں ( ف٤٤ ) اے میرے بندو! تم مجھ سے ڈرو ( ف٤۵ )
ان پر آگ کی چھتریاں اوپر سے بھی چھائی ہوں گی اور نیچے سے بھی ۔ یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے ، پس اے میرے بندو ، میرے غضب سے بچو ۔
ان کے لئے اُن کے اوپر ( بھی ) آگ کے بادل ( سائبان بنے ) ہوں گے اور ان کے نیچے بھی آگ کے فرش ہوں گے ، یہ وہ ( عذاب ) ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے ، اے میرے بندو! بس مجھ سے ڈرتے رہو