Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
لٰـكِنِ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّهُمۡ لَهُمۡ غُرَفٌ مِّنۡ فَوۡقِهَا غُرَفٌ مَّبۡنِيَّةٌ ۙ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕوَعۡدَ اللّٰهِ‌ ؕ لَا يُخۡلِفُ اللّٰهُ الۡمِيۡعَادَ‏ ﴿20﴾
ہاں وہ لوگ جو اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے بالا خانے ہیں جن کے اوپر بھی بنے بنائے بالا خانے ہیں ( اور ) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں رب کا وعدہ ہے اور وہ وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔
لكن الذين اتقوا ربهم لهم غرف من فوقها غرف مبنية تجري من تحتها الانهر وعد الله لا يخلف الله الميعاد
But those who have feared their Lord - for them are chambers, above them chambers built high, beneath which rivers flow. [This is] the promise of Allah . Allah does not fail in [His] promise.
Haan woh log jo apnay rab say dartay rahey unn kay liye bala khaney hain jinkay uper bhi banay banaye bala khaney hain ( aur ) unn kay neechay nehren beh rahi hain. Rab ka wada hai aur woh wada khilafi nahi kerta.
البتہ جنہوں نے اپنے پروردگار کا خوف دل میں رکھا ہے ان کے لیے اوپر تلے بنی ہوئی اونچی اونچی عمارتیں ہیں ، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے ۔ اللہ کبھی وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔
لیکن جو اپنے رب سے ڈرے ( ف٤۹ ) ان کے لیے بالا خانے ہیں ان پر بالا خانے بنے ( ف۵۰ ) ان کے نیچے نہریں بہیں ، اللہ کا وعدہ ، اللہ وعدہ خلاف نہیں کرتا ،
البتہ جو لوگ اپنے رب سے ڈر کر رہیں ان کے لیے بلند عمارتیں ہیں منزل پر منزل بنی ہوئی ، جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے ، اللہ کبھی اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔
لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے ( جنت میں ) بلند محلات ہوں گے جن کے اوپر ( بھی ) بالاخانے بنائے گئے ہوں گے ، اُن کے نیچے سے نہریں رواں ہوں گی ۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے ، اللہ وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا