Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الۡخِزۡىَ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا‌ ۚ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ‌ ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿26﴾
اور اللہ تعالٰی نے انہیں زندگانی دنیا میں رسوائی کا مزہ چکھایا اور ابھی آخرت کا تو بڑا بھاری عذاب ہے کاش کہ یہ لوگ سمجھ لیں ۔
فاذاقهم الله الخزي في الحيوة الدنيا و لعذاب الاخرة اكبر لو كانوا يعلمون
So Allah made them taste disgrace in worldly life. But the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew.
Aur Allah Taalaa ney unhen zindagan-e-duniya mein ruswaee ka maza chakhaya aur abhi aakhirat ka to bara bhari azab hai kaash kay yeh log samajh len.
چنانچہ اللہ نے ان کو اسی دنیوی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا ، اور آخرت کا عذاب تو اور بھی بڑا ہے ، کاش یہ لوگ جانتے ۔
اور اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا ( ف٦٦ ) اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے بڑا ، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے ( ف٦۷ )
پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا ، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے ، کاش یہ لوگ جانتے ۔
پس اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں ( ہی ) ذِلّت و رسوائی کا مزہ چکھا دیا اور یقیناً آخرت کا عذاب کہیں بڑا ہے ، کاش وہ جانتے ہوتے