Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
ثُمَّ اِنَّكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عِنۡدَ رَبِّكُمۡ تَخۡتَصِمُوۡنَ‏ ﴿31﴾
پھر تم سب کے سب قیامت کے دن اپنے رب کے سامنے جھگڑو گے ۔
ثم انكم يوم القيمة عند ربكم تختصمون
Then indeed you, on the Day of Resurrection, before your Lord, will dispute.
Phir tum sab kay sab qayamat kay din apnay rab kay samney jhagro gay.
پھر تم سب قیامت کے دن اپنے پروردگار کے پاس اپنا مقدمہ پیش کرو گے ۔
پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑو گے ( ف۷۷ )
آخرکار قیامت کے روز تم سب اپنے رب کے حضور اپنا اپنا مقدمہ پیش کرو گے ۔ ع
پھر بلاشبہ تم لوگ قیامت کے دن اپنے رب کے حضور باہم جھگڑا کروگے ( ایک گروہ دوسرے کو کہے گا کہ ہمیں مقامِ نبوّت اور شانِ رسالت کو سمجھنے سے تم نے روکا تھا ، وہ کہیں گے: نہیں تم خود ہی بدبخت اور گمراہ تھے )