Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
قُلۡ يٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰى مَكَانَتِكُمۡ اِنِّىۡ عَامِلٌ‌ۚ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿39﴾
کہہ دیجئے کہ اے میری قوم! تم اپنی جگہ پر عمل کئیے جاؤ میں بھی عمل کر رہا ہوں ، ابھی ابھی تم جان لو گے ۔
قل يقوم اعملوا على مكانتكم اني عامل فسوف تعلمون
Say, "O my people, work according to your position, [for] indeed, I am working; and you are going to know
Keh dijiye kay aey meri qom! Tum apni jagah per amal kiye jao mein bhi amal ker raha hun abhi abhi tum jaan lo gay.
کہہ دو کہ : ’’ اے میری قوم کے لوگو ! تم اپنے طریقے پر عمل کیے جاؤ ، میں ( اپنے طریقے پر ) عمل کر رہا ہوں ، پھر عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا
تم فرماؤ ، اے میری قوم! اپنی جگہ کام کیے جاؤ ( ف۹۱ ) میں اپنا کام کرتا ہوں ( ف۹۲ ) تو آگے جان جاؤ گے ،
ان سے صاف کہو کہ ‘’ اے میری قوم کے لوگو ، تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاؤ 58 ، میں اپنا کام کرتا رہوں گا ،
فرما دیجئے: اے ( میری ) قوم! تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ میں ( اپنی جگہ ) عمل کر رہا ہوں ، پھر عنقریب تم ( انجام کو ) جان لو گے
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :58 یعنی مجھے زک دینے کے لیے جو کچھ تم کر رہے ہو اور کر سکتے ہو وہ کیے جاؤ ، اپنی کرنی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھو ۔