Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَلَوۡ اَنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا وَّمِثۡلَهٗ مَعَهٗ لَافۡتَدَوۡا بِهٖ مِنۡ سُوۡٓءِ الۡعَذَابِ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ؕ وَبَدَا لَهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مَا لَمۡ يَكُوۡنُوۡا يَحۡتَسِبُوۡنَ‏ ﴿47﴾
اگر ظلم کرنے والوں کے پاس وہ سب کچھ ہو جو روئے زمین پر ہے اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہو تو بھی بدترین سزا کے بدلے میں قیامت کے دن یہ سب کچھ دے دیں اور ان کے سامنے اللہ کی طرف سے وہ ظاہر ہوگا جس کا گمان بھی انہیں نہ تھا ۔
و لو ان للذين ظلموا ما في الارض جميعا و مثله معه لافتدوا به من سوء العذاب يوم القيمة و بدا لهم من الله ما لم يكونوا يحتسبون
And if those who did wrong had all that is in the earth entirely and the like of it with it, they would [attempt to] ransom themselves thereby from the worst of the punishment on the Day of Resurrection. And there will appear to them from Allah that which they had not taken into account.
Agar zulm kerney walon kay pass woh sab kuch ho jo ruy-e-zamin per hai aur iss kay sath utna hi aur ho to bhi bad-tareen saza kay badlay mein qayamat kay din yeh sab kuch day den aur inn kay samney Allah ki taraf say woh zahir hoga jiss ka gumaan bhi enhen na tha.
اور جن لوگوں نے ظلم کا ارتکاب کیا ہے ، اگر ان کے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے ، اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی ، تو قیامت کے دن بد ترین عذاب سے بچنے کے لیے وہ سب فدیہ کے طور پر دینے لگیں گے ، اور اللہ کی طرف سے وہ کچھ ان کے سامنے آجائے گا جس کا انہٰں گمان بھی نہیں تھا ۔
اور اگر ظالموں کے لیے ہوتا جو کچھ زمین میں ہے سب اور اس کے ساتھ اس جیسا ( ف۱۱۰ ) تو یہ سب چھڑائی ( چھڑانے ) میں دیتے روز ِ قیامت کے بڑے عذاب سے ( ف۱۱۱ ) اور انہیں اللہ کی طرف سے وہ بات ظاہر ہوئی جو ان کے خیال میں نہ تھی ( ف۱۱۲ )
اگر ان ظالموں کے پاس زمین کی ساری دولت بھی ہو ، اور اتنی ہی اور بھی ، تو یہ روز قیامت کے برے عذاب سے بچنے کے لیے سب کچھ فدیے میں دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے ۔ وہاں اللہ کی طرف سے ان کے سامنے وہ کچھ آئے گا جس کا انہوں نے کبھی اندازہ ہی نہیں کیا ہے ۔
اور اگر ظالموں کو وہ سب کا سب ( مال و متاع ) میسر ہو جائے جو روئے زمین میں ہے اور اُس کے ساتھ اس کے برابر ( اور بھی مل جائے ) تو وہ اسے قیامت کے دن بُرے عذاب ( سے نجات پانے ) کے بدلے میں دے ڈالیں گے ، اور اللہ کی طرف سے اُن کے لئے وہ ( عذاب ) ظاہر ہوگا جس کا وہ گمان بھی نہیں کرتے تھے