Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا كَسَبُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏ ﴿48﴾
جو کچھ انہوں نے کیا تھا اس کی برائیاں ان پر کھل پڑیں گی اور جس کا وہ مذاق کرتے تھے وہ انہیں آگھیرے گا ۔
و بدا لهم سيات ما كسبوا و حاق بهم ما كانوا به يستهزءون
And there will appear to them the evils they had earned, and they will be enveloped by what they used to ridicule.
Jo kuch enhon ney kiya tha uss ki buraiyan inn per khul paren gi aur jiss ka woh mazaq kertay thay woh enhen aa gheray ga.
انہوں نے جو کمائی کی تھی ، اس کی برائیاں ان کے سامنے ظاہر ہوجائیں گی ، اور جن باتوں کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ، وہ انہیں چاروں طرف سے گھیر لیں گی ۔
اور ان پر اپنی کمائی ہوئی برائیاں کھل گئیں ( ف۱۱۳ ) اور ان پر آپڑا وہ جس کی ہنسی بناتے تھے ( ف۱۱٤ )
وہاں اپنی کمائی کے سارے برے نتائج ان پر کھل جائیں گے اور وہی چیز ان پر مسلط ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں ۔
اور اُن کے لئے وہ ( سب ) برائیاں ظاہر ہو جائیں گی جو انہوں نے کما رکھی ہیں اور انہیں وہ ( عذاب ) گھیر لے گا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے