سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :68
مطلب یہ ہے کہ جب ان کی شامت آئی تو وہ قابلیت بھی دھری رہ گئی جس کا انہیں دعویٰ تھا ، اور یہ بات بھی کھل گئی کہ وہ اللہ کے مقبول بندے نہ تھے ۔ ظاہر ہے کہ اگر ان کی یہ کمائی مقبولیت اور صلاحیت کی بنا پر ہوتے تو شامت کیسے آ جاتی ۔