Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
هٰۤاَنۡتُمۡ اُولَاۤءِ تُحِبُّوۡنَهُمۡ وَلَا يُحِبُّوۡنَكُمۡ وَتُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡكِتٰبِ كُلِّهٖ ‌ۚ وَاِذَا لَقُوۡكُمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا  ۖۚ وَاِذَا خَلَوۡا عَضُّوۡا عَلَيۡكُمُ الۡاَنَامِلَ مِنَ الۡغَيۡظِ‌ؕ قُلۡ مُوۡتُوۡا بِغَيۡظِكُمۡؕ‌ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ ۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏ ﴿119﴾
اگر عقلمند ہو ( تو غور کرو ) ہاں تم تو انہیں چاہتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں رکھتے ، تم پوری کتاب کو مانتے ہو ، ( وہ نہیں مانتے پھر محبت کیسی؟ ) یہ تمہارے سامنے تو اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں لیکن تنہائی میں مارے غصّہ کے اُنگلیاں چباتے ہیں کہہ دو کہ اپنے غصّہ ہی میں مر جاؤ ، اللہ تعالیٰ دلوں کے راز کو بخوبی جانتا ہے ۔
هانتم اولاء تحبونهم و لا يحبونكم و تؤمنون بالكتب كله و اذا لقوكم قالوا امنا و اذا خلوا عضوا عليكم الانامل من الغيظ قل موتوا بغيظكم ان الله عليم بذات الصدور
Here you are loving them but they are not loving you, while you believe in the Scripture - all of it. And when they meet you, they say, "We believe." But when they are alone, they bite their fingertips at you in rage. Say, "Die in your rage. Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts."
Agar aqal mand ho ( to ghor kero ) haan tum to enhen chahtay ho aur woh tum say mohabbat nahi rakhtay tum poori kitab ki mantay ho ( woh nahi mantay phir mohabbat kaisi? ) yeh tumharay samney to apney eman ka iqrar kertay hain lekin tanahi mein maaray gussay kay ungliyan chabatay hain kehdo kay apney gussay hi mein marr jao Allah Taalaa dilon kay raazon ko bakhoobi janta hai.
دیکھو تم تو ایسے ہو کہ ان سے محبت رکھتے ہو ، مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے ، اور تم تو تمام ( آسمانی ) کتابوں پر ایمان رکھتے ہو ، اور ( ان کا حال یہ ہے کہ ) وہ جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ( قرآن پر ) ایمان لے آئے ، اور جب تنہائی میں جاتے ہیں تو تمہارے خلاف غصے کے مارے اپنی انگلیاں چباتے ہیں ۔ ( ان سے ) کہہ دو کہ : اپنے غصے میں خود مر رہو ، اللہ سینوں میں چھپی ہوئی باتیں خوب جانتا ہے ۔
سنتے ہو یہ جو تم ہو تم تو انہیں چاہتے ہو ( ف۲۱۹ ) اور وہ تمہیں نہیں چاہتے ( ف۲۲۰ ) اور حال یہ کہ تم سب کتابوں پر ایمان لاتے ہو ( ف۲۲۱ ) اور وہ جب تم سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم ایمان لائے ( ف۲۲۲ ) اور اکیلے ہوں تو تم پر انگلیاں چبائیں غصہ سے تم فرمادو کہ مرجاؤ اپنی گھٹن ( قلبی جلن ) میں ( ف۲۲۳ ) اللہ خوب جانتا ہے دلوں کی بات ،
تم ان سے محبت رکھتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے حالانکہ تم تمام کتب آسمانی کو مانتے ہو ۔ 93 جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے بھی ﴿تمہارے رسول اور تمہاری کتاب کو ﴾ مان لیا ہے ، مگر جب جدا ہوتے ہیں تو تمہارے خلاف ان کےغیظ و غضب کا یہ حال ہو تا ہے کہ اپنی انگلیاں چبانے لگتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ان سے کہہ دو کہ اپنے غصّہ میں آپ جل مرو ، اللہ دلوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
آگاہ ہو جاؤ! تم وہ لوگ ہو کہ ان سے محبت رکھتے ہو اور وہ تمہیں پسند ( تک ) نہیں کرتے حالانکہ تم سب کتابوں پر ایمان رکھتے ہو ، اور جب وہ تم سے ملتے ہیں ( تو ) کہتے ہیں: ہم ایمان لے آئے ہیں ، اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تم پر غصے سے انگلیاں چباتے ہیں ، فرما دیں: مر جاؤ اپنی گھٹن میں ، بیشک اللہ دلوں کی ( پوشیدہ ) باتوں کو خوب جاننے والا ہے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :93 یعنی یہ عجیب ماجرا ہے کہ شکایت بجائے اس کے کہ تمہیں ان سے ہوتی ، ان کو تم سے ہے ۔ تم تو قرآن کے ساتھ توراة کو بھی مانتے ہو اس لیے ان کو تم سے شکایت ہونے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہو سکتی ۔ البتہ شکایت اگر ہو سکتی تھی تو تمہیں ان سے ہو سکتی تھی کیونکہ وہ قرآن کو نہیں مانتے ۔