Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنۡ تَمۡسَسۡكُمۡ حَسَنَةٌ تَسُؤۡهُمۡ وَاِنۡ تُصِبۡكُمۡ سَيِّئَةٌ يَّفۡرَحُوۡا بِهَا ‌ۚ وَاِنۡ تَصۡبِرُوۡا وَتَتَّقُوۡا لَا يَضُرُّكُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـــًٔا ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ مُحِيۡطٌ‏ ﴿120﴾
تمہیں اگر بھلائی ملے تو یہ ناخوش ہوتے ہیں ہاں! اگر بُرائی پہنچے تو خوش ہوتے ہیں ، تم اگر صبر کرو اور پرہیز گاری کرو تو ان کا مکر تمہیں کچھ نقصان نہ دے گا ۔ اللہ تعالٰی نے ان کے اعمال کا احاطہ کر رکھا ہے ۔
ان تمسسكم حسنة تسؤهم و ان تصبكم سية يفرحوا بها و ان تصبروا و تتقوا لا يضركم كيدهم شيا ان الله بما يعملون محيط
If good touches you, it distresses them; but if harm strikes you, they rejoice at it. And if you are patient and fear Allah , their plot will not harm you at all. Indeed, Allah is encompassing of what they do.
Tumhen agar bhalaee milay to yeh na khush hotay hain haan! Agar buraee phonchay to khush hotay hain tum agar sabar kero aur perhezgari kero to inn ka makar tumhen kuch nuksan na dey ga. Allah Taalaa ney inn kay aemaal ka ehata ker rakha hai.
اگر تمہیں کوئی بھلائی مل جائے تو ان کو برا لگتا ہے ، اور اگر تمہیں کوئی گذند پہنچے تو یہ اس سے خوش ہوتے ہیں ، اگر تم صبر اور تقوی سے کام لو تو ان کی چالیں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گی ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ سب اللہ کے ( علم اور قدرت کے ) احاطے میں ہے ۔
تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں برا لگے ( ف۲۲٤ ) اور تم کہ برائی پہنچے تو اس پر خوش ہوں ، اور اگر تم صبر اور پرہیزگاری کیے رہو ( ف۲۲۵ ) تو ان کا داؤ تمہارا کچھ نہ بگاڑے گا ، بیشک ان کے سب کام خدا کے گھیرے میں ہیں ،
تمہارا بھلا ہوتا ہے تو ان کو برا معلوم ہوتا ہے ، اور تم پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یہ خوش ہوتے ہیں ۔ مگر ان کی کوئی تدبیر تمہارے خلاف کارگر نہیں ہو سکتی بشرطیکہ تم صبر سے کام لو اور اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس پر حاوی ہے ۔ ؏١۲
اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں بری لگتی ہے اور تمہیں کوئی رنج پہنچے تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں ، اور اگر تم صبر کرتے رہو اور تقوٰی اختیار کئے رکھو تو ان کا فریب تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا ، جو کچھ وہ کر رہے ہیں بیشک اللہ اس پر احاطہ فرمائے ہوئے ہے