Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِذۡ هَمَّتۡ طَّآٮِٕفَتٰنِ مِنۡكُمۡ اَنۡ تَفۡشَلَا ۙ وَاللّٰهُ وَلِيُّهُمَا‌ ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿122﴾
جب تمہاری دو جماعتیں پست ہمتی کا ارادہ کر چکی تھیں اللہ تعالٰی ان کا ولی اور مددگار ہے اور اسی کی پاک ذات پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے ۔
اذ همت طاىفتن منكم ان تفشلا و الله وليهما و على الله فليتوكل المؤمنون
When two parties among you were about to lose courage, but Allah was their ally; and upon Allah the believers should rely.
Jab tumhari do jamaten pust himmati ka irada ker chuki thin Allah Taalaa unn ka wali aur madadgar hai. Aur ussi ki pak zaat per mominon ko bharosa rakhna chahaiye.
جب تمہی میں کے دو گروہوں نے یہ سوچا تھا کہ وہ ہمت ہار بیٹھیں ، ( ٤١ ) حالانکہ اللہ ان کا حامی و ناصر تھا ، اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔
جب تم میں کے دو گروہوں کا ارادہ ہوا کہ نامردی کرجائیں ( ف۲۲۸ ) اور اللہ ان کا سنبھالنے والا ہے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہئے ،
یاد کرو جب تم میں سے دو گروہ بزدلی دکھانے پر آمادہ ہو گئے تھے ، 95 حالانکہ اللہ ان کی مدد پر موجود تھا اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔
جب تم میں سے ( بنو سلمہ خزرج اور بنوحارثہ اوس ) دو گروہوں کا ارادہ ہوا کہ بزدلی کر جائیں ، حالانکہ اللہ ان دونوں کا مدد گار تھا ، اور ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :95 یہ اشارہ ہے بنو سلمہ اور بنو حارثہ کی طرف جن کی ہمتیں عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھیوں کی واپسی کے بعد پست ہو گئی تھیں ۔