Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلَقَدۡ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدۡرٍ وَّاَنۡـتُمۡ اَذِلَّةٌ  ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏ ﴿123﴾
جنگ بدر میں اللہ تعالٰی نے عین اس وقت تمہاری مدد فرمائی تھی جب کہ تم نہایت گری ہوئی حالت میں تھے اس لیے اللہ ہی سے ڈرو! ( نہ کسی اور سے ) تاکہ تمہیں شکر گزاری کی توفیق ہو ۔
و لقد نصركم الله ببدر و انتم اذلة فاتقوا الله لعلكم تشكرون
And already had Allah given you victory at [the battle of] Badr while you were few in number. Then fear Allah ; perhaps you will be grateful.
Jang-e-badar mein Allah Taalaa ney ain uss waqt tumhari madad farmaee thi jabkay tum nihayat giri hui halat mein thay iss liye Allah hi say daro! ( na kiss aur say ) takay tumhen shukar guzari ki tofiq ho.
اللہ نے تو ( جنگ ) بدر کے موقع پر ایسی حالت میں تمہاری مدد کی تھی جب تم بالکل بے سروسامان تھے ۔ ( ٤٢ ) لہذا ( صرف ) اللہ کا خوف دل میں رکھو ، تاکہ تم شکر گذار بن سکو ۔
اور بیشک اللہ نے بدر میں تمہاری مدد کی جب تم بالکل بےسر و سامان تھے ( ف۲۲۹ ) تو اللہ سے ڈرو کہیں تم شکر گزار ہو ،
آخر اس سے پہلے جنگ بدر میں اللہ تمہاری مدد کر چکا تھا حالانکہ اس وقت تم بہت کمزور تھے ۔ لہٰذا تم کو چاہیے کہ اللہ کی ناشکری سے بچو ، امید ہے کہ اب تم شکر گزار بنو گے ۔
اور اللہ نے بدر میں تمہاری مدد فرمائی حالانکہ تم ( اس وقت ) بالکل بے سرو سامان تھے پس اللہ سے ڈرا کرو تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ