Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
مِثۡلَ دَاۡبِ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوۡدَ وَالَّذِيۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡؕ وَمَا اللّٰهُ يُرِيۡدُ ظُلۡمًا لِّلۡعِبَادِ‏ ﴿31﴾
جیسے امّت نوح اور عاد و ثمود اور ان کے بعد والوں کا ( حال ہوا ) اللہ اپنے بندوں پر کسی طرح کا ظلم کرنا نہیں چاہتا ۔
مثل داب قوم نوح و عاد و ثمود و الذين من بعدهم و ما الله يريد ظلما للعباد
Like the custom of the people of Noah and of 'Aad and Thamud and those after them. And Allah wants no injustice for [His] servants.
Jesay ummat-e-nooh aur aad-o-samood aur inn kay baad walon ka ( haal hua ) Allah apnay bandon per kissi tarah ka zulm kerna nahi chahata.
۔ ( اور تمہارا حال بھی ویسا نہ ہو ) جیسا حال نوح ( علیہ السلام ) کی قوم کا ، اور عاد و ثمود کا اور ان کے بعد کے لوگوں کا ہوا تھا ۔ اور اللہ بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا ۔
جیسا دستور گزرا نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد اوروں کا ( ف٦۹ ) اور اللہ بندوں پر ظلم نہیں چاہتا ( ف۷۰ )
جیسا دن قوم نوح ( علیہ السلام ) اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والی قوموں پر آیا تھا ۔ اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا 50 ۔
قومِ نوح اور عاد اور ثمود اور جو لوگ ان کے بعد ہوئے ( ان ) کے دستورِ سزا کی طرح ، اور اللہ بندوں پر ہرگز زیادتی نہیں چاہتا
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :50 یعنی اللہ کو بندوں سے کوئی عداوت نہیں ہے کہ وہ خواہ مخواہ انہیں ہلاک کر دے ، بلکہ وہ ان پر عذاب اسی وقت بھیجتا ہے جبکہ وہ حد سے گزر جاتے ہیں ، اور اس وقت ان پر عذاب بھیجنا عین تقاضائے عدل و انصاف ہوتا ہے ۔