Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
يَوۡمَ تُوَلُّوۡنَ مُدۡبِرِيۡنَ‌ۚ مَا لَكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مِنۡ عَاصِمٍۚ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ هَادٍ‏ ﴿33﴾
جس دن تم پیٹھ پھیر کر لوٹو گے تمہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا اور جسے اللہ گمراہ کر دے اس کا ہادی کوئی نہیں ۔
يوم تولون مدبرين ما لكم من الله من عاصم و من يضلل الله فما له من هاد
The Day you will turn your backs fleeing; there is not for you from Allah any protector. And whoever Allah leaves astray - there is not for him any guide.
Jiss din tum peeth pher ker loto gay tumhen Allah say bachaney wala koi na hoga aur jissay Allah gumrah ker day uss ka hadi koi nahi.
جس دم تم پیٹھ پھیر کر اس طرح بھاگو گے کہ کوئی بھی تمہیں اللہ سے بچانے والا نہیں ہوگا اور جسے اللہ بھٹکا دے اسے کوئی راستہ دکھانے والا میسر نہیں آتا ۔
جس دن پیٹھ دے کر بھاگو گے ( ف۷۲ ) اللہ سے ( ف۷۳ ) تمہیں کوئی بچانے والا نہیں ، اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کا کوئی راہ دکھانے والا نہیں ،
جب تم ایک دوسرے کو پکارو گے اور بھاگے بھاگے پھرو گے ، مگر اس وقت اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا ۔ سچ یہ ہے کہ جسے اللہ بھٹکا دے اسے پھر کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہوتا ۔
جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگو گے اور تمہیں اللہ ( کے عذاب ) سے بچانے والا کوئی نہیں ہو گا اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اس کے لئے کوئی ہادی و رہنما نہیں ہوتا