Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ يٰهَامٰنُ ابۡنِ لِىۡ صَرۡحًا لَّعَلِّىۡۤ اَبۡلُغُ الۡاَسۡبَابَۙ‏ ﴿36﴾
فرعون نے کہا اے ہامان! میرے لئے ایک بالا خانہ بنا شاید کہ میں آسمان کے جو دروازے ہیں ۔
و قال فرعون يهامن ابن لي صرحا لعلي ابلغ الاسباب
And Pharaoh said, "O Haman, construct for me a tower that I might reach the ways -
Firaon ney kaha aey haamaan! Meray liye aik bala khana bana shayad kay mein jo aasman kay darwazay hain.
اور فرعون نے ( اپنے وزیر سے ) کہا کہ اے ہامان ! میرے لیے ایک اونچی عمارت بنا دو تاکہ میں ان راستوں تک پہنچوں
اور فرعون بولا ( ف۷۹ ) اے ہامان! میرے لیے اونچا محل بنا شاید میں پہنچ جاؤں راستوں تک ،
فرعون نے کہا اے ہامان ، میرے لیے ایک بلند عمارت بنا تاکہ میں راستوں تک پہنچ سکوں ،
اور فرعون نے کہا: اے ہامان! تو میرے لئے ایک اونچا محل بنا دے تاکہ میں ( اس پر چڑھ کر ) راستوں پر جا پہنچوں
فرعون کی سرکشی اور تکبر ۔ فرعون کی سرکشی اور تکبر بیان ہو رہا ہے کہ اس نے اپنے وزیر ہامان سے کہا کہ میرے لئے ایک بلند و بالا محل تعمیر کرا ۔ اینٹوں اور چونے کی پختہ اور بہت اونچی عمارت بنا ۔ جیسے اور جگہ ہے کہ اس نے کہا اے ہامان اینٹیں پکا کر میرے لئے ایک اونچی عمارت بنا ۔ حضرت رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے کہ قبر کو پختہ بنانا اور اسے چونے گج کرنا سلف صالحین مکروہ جانتے تھے ۔ ( ابن ابی حاتم ) فرعون کہتا ہے کہ یہ محل میں اس لئے بنوا رہا ہوں کہ آسمان کے دروازوں اور آسمان کے راستوں تک میں پہنچ جاؤں اور موسیٰ کے اللہ کو دیکھ لوں گو میں جانتا ہوں کہ موسیٰ ہے جھوٹا ۔ وہ جو کہہ رہا ہے کہ اللہ نے اسے بھیجا ہے یہ بالکل غلط ہے ، دراصل فرعون کا یہ ایک مکر تھا اور وہ اپنی رعیت پر یہ ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ دیکھو میں ایسا کام کرتا ہوں جس سے موسیٰ کا جھوٹ بالکل کھل جائے اور میری طرح تمہیں بھی یقین آ جائے کہ موسیٰ غلط گو مفتری اور کذاب ہے ۔ فرعون راہ اللہ سے روک دیا گیا ۔ اسی کی ہر تدبیر الٹی ہی رہی اور جو کام وہ کرتا ہے وہ اس کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے اور وہ خسارے میں بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔