Surah

Information

Surah ID #40
Total Verses 85 Ayaat
Rukus 9
Sajdah 0
Actual Order #60
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
Surah 40: Ghafir Ayat #44
فَسَتَذۡكُرُوۡنَ مَاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡؕ وَاُفَوِّضُ اَمۡرِىۡۤ اِلَى اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ‏ ﴿44﴾
And you will remember what I [now] say to you, and I entrust my affair to Allah . Indeed, Allah is Seeing of [His] servants."
پس آگے چل کر تم میری باتوں کو یاد کرو گے میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں یقیناً اللہ تعالٰی بندوں کا نگران ہے ۔

More translations & tafseer

فستذكرون ما اقول لكم و افوض امري الى الله ان الله بصير بالعباد
And you will remember what I [now] say to you, and I entrust my affair to Allah . Indeed, Allah is Seeing of [His] servants."
Pus aagay chal ker tum meri baaton ko yaad kero gay mein apna moamla Allah kay supurd kerta hun yaqeenan Allah Taalaa bandon ka nigran hai.
غرض تم عنقریب میری یہ باتیں یاد کرو گے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں ، اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔ یقینا اللہ سارے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے
تو جلد وہ وقت آتا ہے کہ جو میں تم سے کہہ رہا ہوں ، اسے یاد کرو گے ( ف۹٤ ) اور میں اپنے کام اللہ کو سونپتا ہوں ، بیشک اللہ بندوں کو دیکھتا ہے ( ف۹۵ )
آج جو کچھ میں کہہ رہا ہوں ، عنقریب وہ وقت آئے گا جب تم اسے یاد کرو گے ۔ اور اپنا معاملہ میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں ، وہ اپنے بندوں کا نگہبان ہے ۔ 60
سو تم عنقریب ( وہ باتیں ) یاد کرو گے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں ، اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں ، بے شک اللہ بندوں کو دیکھنے والا ہے
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :60 اس فقرے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ باتیں کہتے وقت اس مومن شخص کو پورا یقین تھا کہ اس حق گوئی کی پاداش میں فرعون کی پوری سلطنت کا عتاب اس پر ٹوٹ پڑے گا اور اسے محض اپنے اعزازات اور مفادات ہی سے نہیں ، اپنی جان تک سے ہاتھ دھونا پڑے گا ۔ مگر یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی اس نے محض اللہ کے بھروسے پر اپنا وہ فرض انجام دے دیا جسے اس نازک موقع پر اس کے ضمیر نے اس کا فرض سمجھا تھا ۔