Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡهُدٰى وَاَوۡرَثۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡكِتٰبَۙ‏ ﴿53﴾
ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو ہدایت نامہ عطا فرمایا اور بنو اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا ۔
و لقد اتينا موسى الهدى و اورثنا بني اسراءيل الكتب
And We had certainly given Moses guidance, and We caused the Children of Israel to inherit the Scripture
Hum ney musa ( alh-e-salam ) ko hidayat nama ata farmaya aur bano israeel ko iss kitab ka waris banaya.
اور ہم نے موسیٰ کو ہدایت عطا کی ، اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنادیا
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو رہنمائی عطا فرمائی ( ف۱۱۲ ) اور بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث کیا ( ف۱۱۳ )
آخر دیکھ لو کہ موسیٰ کی ہم نے رہنمائی کی69 اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنا دیا ۔
اور بے شک ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو ( کتاب ) ہدایت عطا کی اور ہم نے ( اُن کے بعد ) بنی اسرائیل کو ( اُس ) کتاب کا وارث بنایا
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :69 یعنی موسیٰ کو ہم نے فرعون کے مقابلے پر بھیج کر بس یونہی ان کے حال پر نہیں چھوڑ دیا تھا ، بلکہ قدم قدم پر ہم ان کی رہنمائی کرتے رہے یہاں تک کی انہیں کامیابی کی منزل تک پہنچا دیا ۔ اس ارشاد میں ایک لطیف اشارہ اس مضمون کی طرف ہے کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ایسا ہی معاملہ ہم تمہارے ساتھ بھی کریں گے ۔ تم کو بھی مکے کے شہر اور قریش کے قبیلے میں نبوت کے لیے اٹھا دینے کے بعد ہم نے تمہارے حال پر نہیں چھوڑ دیا ہے کہ یہ ظالم تمہارے ساتھ جو سلوک چاہیں کریں ، بلکہ خود تمہاری پشت پر موجود ہیں اور تمہاری رہنمائی کر رہے ہیں ۔