Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ خَالِقُ كُلِّ شَىۡءٍ‌ ۘ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ‌ۚ  فَاَ نّٰى تُؤۡفَكُوۡنَ‏ ﴿62﴾
یہی اللہ ہے تم سب کا رب ہرچیز کا خالق اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر کہاں تم پھرے جاتے ہو ۔
ذلكم الله ربكم خالق كل شيء لا اله الا هو فانى تؤفكون
That is Allah , your Lord, Creator of all things; there is no deity except Him, so how are you deluded?
Yehi Allah hai tum sab ka rab her cheez ka khaliq iss kay siwa koi mabood nahi phir kahan tum phiray jatay ho.
وہ ہے اللہ جو تمہارا پروردگار ہے ، ہر چیز کا پیدا کرنے والا ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ پھر کہاں سے کوئی چیز تمہیں اوندھا چلا دیتی ہے
وہ ہے اللہ تمہارا رب ہر چیز کا بنانے والا اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو کہاں اوندھے جاتے ہو ( ف۱۲۹ )
وہی اللہ ( جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے ) تمہارا رب ہے ۔ ہر چیز کا خالق ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں 86 ۔ پھر تم کدھر سے بہکائے جا رہے ہو؟ 87
یہی اللہ تمہارا رب ہے جو ہر چیز کا خالق ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پھر تم کہاں بھٹکتے پھرتے ہو
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :86 یعنی رات اور دن کے الٹ پھیر نے ثابت کیا کہ وہی تمہارا اور ہر چیز کا خالق ہے ۔ اور یہ الٹ پھیر تمہاری زندگی کے لیے جو عظیم فوائد و منافع اپنے اندر رکھتا ہے اس سے ثابت ہوا کہ وہ تمہارا نہایت مہربان پروردگار ہے ۔ اس کے بعد لامحالہ یہ بات خود بخود ثابت ہو جاتی ہے کہ تمہارا حقیقی معبود بھی وہی ہے ۔ یہ بات سراسر عقل اور انصاف کے خلاف ہے کہ خالق اور پروردگار تو ہو اللہ ، اور تمہارے معبود بن جائیں دوسرے ۔ سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :87 یعنی کون تم کو یہ الٹی پٹی پڑھا رہا ہے کہ جو نہ خالق ہیں نہ پروردگار وہ تمہاری عبادت کے مستحق ہیں ۔