Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
كَذٰلِكَ يُؤۡفَكُ الَّذِيۡنَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ يَجۡحَدُوۡنَ‏ ﴿63﴾
اسی طرح وہ لوگ بھی پھیرے جاتے رہے جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے ۔
كذلك يؤفك الذين كانوا بايت الله يجحدون
Thus were those [before you] deluded who were rejecting the signs of Allah .
Issi tarah woh log bhi pheray jatay rahey jo Allah ki aayaton ka inkar kertay thay.
اسی طرح وہ لوگ بھی اوندھے چلے تھے جو ( پہلے ) اللہ کی آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے
یونہی اوندھے ہوتے ہیں ( ف۱۳۰ ) وہ جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ( ف۱۳۱ ) (
اسی طرح وہ سب لوگ بہکائے جاتے رہے ہیں جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے 88 ۔
اسی طرح وہ لوگ بہکے پھرتے تھے جو اللہ کی آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :88 یعنی ہر زمانے میں عوام الناس صرف اس وجہ سے ان بہکانے والوں کے فریب میں آتے رہے ہیں کہ اللہ نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے حقیقت سمجھانے کے لیے جو آیات نازل کیں ، لوگوں نے ان کو نہ مانا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ان خود غرض فریبیوں کے جال میں پھنس گئے جو اپنی دکان چمکانے کے لیے جعلی خداؤں کے آستانے بنائے بیٹھے تھے ۔