Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
هُوَ الۡحَىُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادۡعُوۡهُ مُخۡلِصِيۡنَ لَهُ الدِّيۡنَؕ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿65﴾
وہ زندہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم خالص اسی کی عبادت کرتے ہوئے اسے پکارو تمام خوبیاں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے ۔
هو الحي لا اله الا هو فادعوه مخلصين له الدين الحمد لله رب العلمين
He is the Ever-Living; there is no deity except Him, so call upon Him, [being] sincere to Him in religion. [All] praise is [due] to Allah , Lord of the worlds.
Woh zindah hai jiss kay siwa koi mabood nahi pus tum khalis ussi ki ibadat kertay huyey ussay pukaro tamam khoobiyen Allah hi kay liye hain jo tamam jahano ka rab hai.
وہی سدا زندہ ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اس لیے اس کو اس طرح پکارو کہ تمہاری تابع داری خالص اسی کے لیے ہو ۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔
وہی زندہ ہے ( ف۱۳٦ ) اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اسے پوجو نرے اسی کے بندے ہوکر ، سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہاں کا رب ،
وہی زندہ ہے 92 ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اسی کو تم پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے 93 ۔ ساری تعریف اللہ رب العالمین ہی کے لیے ہے 94 ۔
وہی زندہ ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس تم اس کی عبادت اُس کے لئے طاعت و بندگی کو خالص رکھتے ہوئے کیا کرو ، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو سب جہانوں کا پروردگار ہے
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :92 یعنی اصلی اور حقیقی زندگی اسی کی ہے ۔ اپنے بل پر آپ زندہ وہی ہے ۔ ازلی و ابدی حیات اس کے سوا کسی کی بھی نہیں ہے ۔ باقی سب کی حیات عطائی ہے ، عارضی ہے ، موت آشنا اور فنا در آغوش ہے ۔ سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :93 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، الزُّمُر ، حاشیہ 3 ۔ 4 ۔ سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :94 یعنی کوئی دوسرا نہیں ہے جس کی حمد و ثنا کے گیت گائے جائیں اور جس کے شکرانے بجا لائے جائیں ۔