Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
فِى الۡحَمِيۡمِ ۙ ثُمَّ فِى النَّارِ يُسۡجَرُوۡنَ‌ ۚ‏ ﴿72﴾
کھولتے ہوئے پانی میں اور پھر جہنم کی آگ میں جلائے جائیں گے ۔
في الحميم ثم في النار يسجرون
In boiling water; then in the Fire they will be filled [with flame].
Kholtay huyey paani mein aur phir jahannum ki aag mein jalaye jayen gay.
گرم پانی میں ، پھر آگ میں جھونک دیا جائے گا ۔
کھولتے پانی میں ، پھر آگ میں دہکائے جائیں گے ( ف۱۵۳ )
اور پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دیے جائیں گے 101 ۔
کھولتے ہوئے پانی میں ، پھر آگ میں ( ایندھن کے طور پر ) جھونک دیئے جائیں گے
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :101 یعنی جب وہ پیاس کی شدت سے مجبور ہو کر پانی مانگیں گے تو دوزخ کے کارکن ان کو زنجیروں سے کھینچتے ہوئے ایسے چشموں کی طرف لے جائیں گے جن سے کھولتا ہوا پانی نکل رہا ہو گا ۔ اور پھر جب وہاں سے پی کر فارغ ہوں گے تو پھر وہ انہیں کھینچتے ہوئے واپس لے جائیں گے اور دوزخ کی آگ میں جھونک دیں گے ۔