Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
ثُمَّ قِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تُشۡرِكُوۡنَۙ‏ ﴿73﴾
پھر ان سے پوچھا جائے گا کہ جنہیں تم شریک کرتے تھے وہ کہاں ہیں؟
ثم قيل لهم اين ما كنتم تشركون
Then it will be said to them, "Where is that which you used to associate [with Him in worship]
Phir unn say poocha jayega kay jinhen tum shareek kertay thay woh kahan hain?
پھر ان سے کہا جائے گا : کہاں ہیں وہ ( تمہارے معبود ) جنہیں تم خدائی میں اس کا شریک مانا کرتے تھے؟
پھر ان سے فرمایا جائے گا کہاں گئے وہ جو تم شریک بناتے تھے ( ف۱۵٤ )
پھر ان سے پوچھا جائے گا کہ اب کہاں ہیں اللہ کے سوا وہ دوسرے خدا جن کو تم شریک کرتے تھے؟ 102
پھر اُن سے کہا جائے گا: کہاں ہیں وہ ( بُت ) جنہیں تم شریک ٹھہراتے تھے
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :102 یعنی اگر وہ واقعی خدا یا خدائی میں شریک تھے ، اور تم اس امید پر ان کی عبادت کرتے تھے کہ وہ برے وقت پر تمہارے کام آئیں گے تو اب کیوں وہ آ کر تمہیں نہیں چھڑاتے؟