Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ ؕ قَالُوۡا ضَلُّوۡا عَنَّا بَلْ لَّمۡ نَـكُنۡ نَّدۡعُوۡا مِنۡ قَبۡلُ شَيۡــًٔـا ؕ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ الۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿74﴾
جو اللہ کے سوا تھے وہ کہیں گے کہ وہ تو ہم سے بہک گئے بلکہ ہم تو اس سے پہلے کسی کو بھی پکارتے ہی نہ تھے اللہ تعالٰی کافروں کو اسی طرح گمراہ کرتا ہے ۔
من دون الله قالوا ضلوا عنا بل لم نكن ندعوا من قبل شيا كذلك يضل الله الكفرين
Other than Allah ?" They will say, "They have departed from us; rather, we did not used to invoke previously anything." Thus does Allah put astray the disbelievers.
Jo Allah kay siwa thay woh kahen gay kay woh to hum say behak gaye bulkay hum to iss say pehlay kissi ko bhi pukartay hi na thay. Allah Taalaa kafiron ko issi tarah gumrah kerta hai.
اللہ کے سوا ۔ یہ کہیں گے وہ سب تو ہم سے کھوئے گئے بلکہ ہم پہلے کسی چیز کو نہی پکارا کرتے تھے ( 19 ) اس طرح اللہ کافروں کو بد حواس کردیتا ہے ۔
اللہ کے مقابل ، کہیں گے وہ تو ہم سے گم گئے ( ف۱۵۵ ) بلکہ ہم پہلے کچھ پوجتے ہی نہ تھے ( ف۱۵٦ ) اللہ یونہی گمراہ کرتا ہے کافروں کو ،
وہ جواب دیں گے کھوئے گئے وہ ہم سے ، بلکہ ہم اس سے پہلے کسی چیز کو نہ پکارتے تھے 103 ۔ اس طرح اللہ کافروں کا گمراہ ہونا متحقق کر دے گا ۔
اللہ کے سوا ، وہ کہیں گے: وہ ہم سے گم ہو گئے بلکہ ہم تو پہلے کسی بھی چیز کی پرستش نہیں کرتے تھے ، اسی طرح اللہ کافروں کو گمراہ ٹھہراتا ہے
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :103 یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم دنیا میں شرک نہیں کرتے تھے ، بلکہ مطلب یہ ہے کہ اب ہم پر یہ بات کھل گئی ہے کہ ہم جنھیں دنیا میں پکارتے تھے وہ کچھ بھی نہ تھے ، ہیچ تھے ، لاشے تھے ۔