Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَاَمَّا عَادٌ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ وَقَالُوۡا مَنۡ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً  ‌ؕ اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِىۡ خَلَقَهُمۡ هُوَ اَشَدُّ مِنۡهُمۡ قُوَّةً  ؕ وَكَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَجۡحَدُوۡنَ‏ ﴿15﴾
اب قوم عاد نے تو بے وجہ زمین میں سرکشی شروع کردی اور کہنے لگے کہ ہم سے زور آور کون ہے؟ کیا انہیں یہ نظر نہ آیا کہ جس نے انہیں پیدا کیا ہے وہ ان سے ( بہت ہی ) زیادہ زور آور ہے وہ ( آخر تک ) ہماری آیتوں کا انکار ہی کرتے رہے ۔
فاما عاد فاستكبروا في الارض بغير الحق و قالوا من اشد منا قوة او لم يروا ان الله الذي خلقهم هو اشد منهم قوة و كانوا بايتنا يجحدون
As for 'Aad, they were arrogant upon the earth without right and said, "Who is greater than us in strength?" Did they not consider that Allah who created them was greater than them in strength? But they were rejecting Our signs.
Abb aad ney to bey waja zamin mein sirkashi shooro kerdi aur kehney lagay kay hum say zor-aawar kon hai? Kiya unhen yeh nazar na aaya kay jiss ney unhen peda kiya hai woh unn say ( boht hi ) ziyadah zor-aawar hai woh ( aakhir tak ) humari aayaton ka inkar hi kertay rahey.
پھر عاد کا قصہ تو یہ ہوا کہ انہوں نے زمین میں ناحق تکبر کا رویہ اختیار کیا ، اور کہا کہ : کون ہے جو طاقت میں ہم سے زیادہ ہو ۔ بھلا کیا ان کو یہ نہیں سوجھا کہ جس اللہ نے ان کو پیدا کیا ہے وہ طاقت میں ان سے کہیں زیادہ ہے اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے
تو وہ جو عاد تھے انہیں نے زمین میں ناحق تکبر کیا ( ف۳۷ ) اور بولے ہم سے زیادہ کس کا زور ، اور کیا انہوں نے نہ جانا کہ اللہ جس نے انہیں بنایا ان سے زیادہ قوی ہے ، اور ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے ،
عاد کا یہ حال تھا کہ وہ زمین میں کسی حق کے بغیر بڑے بن بیٹھے اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ زور آور ان کو یہ نہ سوجھا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ زور آور ہے؟ وہ ہماری آیات کا انکار ہی کرتے رہے ،
پس جو قومِ عاد تھی سو انہوں نے زمین میں ناحق تکبر ( و سرکشی ) کی اور کہنے لگے: ہم سے بڑھ کر طاقتور کون ہے؟ اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اﷲ جس نے انہیں پیدا فرمایا ہے وہ اُن سے کہیں بڑھ کر طاقتور ہے ، اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے