Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَهَدَيۡنٰهُمۡ فَاسۡتَحَبُّوا الۡعَمٰى عَلَى الۡهُدٰى فَاَخَذَتۡهُمۡ صٰعِقَةُ الۡعَذَابِ الۡهُوۡنِ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿17﴾
رہے قوم ثمود ، سو ہم نے ان کی بھی راہبری کی پھر بھی انہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی جس بنا پر انہیں ( سراپا ) ذلت کے عذاب ، کی کڑک نے ان کے کرتوتوں کے باعث پکڑ لیا ۔
و اما ثمود فهدينهم فاستحبوا العمى على الهدى فاخذتهم صعقة العذاب الهون بما كانوا يكسبون
And as for Thamud, We guided them, but they preferred blindness over guidance, so the thunderbolt of humiliating punishment seized them for what they used to earn.
Rahey samood so hum ney unn ki bhi rehbari ki phir bhi unhon ney hidayat per andhay-pan ko tarjeeh di jiss bina per unhen ( sarapa ) zillat kay azab ki karak ney unn kay kartooton kay baees pakar liya.
رہے ثمود ، تو ہم نے انہیں سیدھا راستہ دکھایا تھا ۔ لیکن انہوں نے سیدھا راستہ اختیار کرنے کے مقابلے میں اندھا رہنے کو زیادہ پسند کیا ، چنانچہ انہوں نے جو کمائی کر رکھی تھی ، اس کی وجہ سے ان کو ایسے عذاب کے کڑ کے نے آ پکڑا جو سراپا ذلت تھا
اور رہے ثمود انہیں ہم نے راہ دکھائی ( ف۳۹ ) تو انہوں نے سوجھنے پر اندھے ہونے کو پسند کیا ( ف٤۰ ) تو انہیں ذلت کے عذاب کی کڑک نے آ لیا ( ف٤۱ ) سزا ان کے کیے کی ( ف٤۲ )
رہے ثمود ، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہیں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا پسند کیا ۔ آخر ان کے کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب ان پر ٹوٹ پڑا
اور جو قومِ ثمود تھی ، سو ہم نے انہیں راہِ ہدایت دکھائی تو انہوں نے ہدایت کے مقابلہ میں اندھا رہنا ہی پسند کیا تو انہیں ذِلّت کے عذاب کی کڑک نے پکڑ لیا اُن اعمال کے بدلے جو وہ کمایا کرتے تھے