Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَاِنۡ يَّصۡبِرُوۡا فَالنَّارُ مَثۡوًى لَّهُمۡ‌ؕ وَاِنۡ يَّسۡتَعۡتِبُوۡا فَمَا هُمۡ مِّنَ الۡمُعۡتَبِيۡنَ‏ ﴿24﴾
اب اگر یہ صبر کریں تو بھی ان کا ٹھکانا جہنم ہی ہے ۔ اور اگر یہ ( عذر و ) معافی کے خواستگار ہوں تو بھی معذور و ) معاف نہیں رکھے جائیں گے ۔
فان يصبروا فالنار مثوى لهم و ان يستعتبوا فما هم من المعتبين
So [even] if they are patient, the Fire is a residence for them; and if they ask to appease [ Allah ], they will not be of those who are allowed to appease.
Abb agar yeh sabar keren to bhi inn ka thikana jahannum hi hai. Aur agar yeh ( uzar-o ) -maafi kay khuastgaar hon to bhi ( mazoor-o ) -maaf nahi rakhay jayen gay.
اب ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر یہ صبر کریں تب بھی آگ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر یہ معذرت چاہیں تو یہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کی معذرت قبول کی جاتی ہے
پھر اگر وہ صبر کریں ( ف۵۳ ) تو آگ ان کا ٹھکانا ہے ( ف۵٤ ) اور اگر وہ منانا چاہیں تو کوئی ان کا منانا نہ مانے ، ( ف۵۵ )
اس حالت میں وہ صبر کریں ( یا نہ کریں ) آگ ہی ان کا ٹھکانا ہوگی ، اور اگر رجوع کا موقع چاہیں گے تو کوئی موقع انہیں نہ دیا جائے گا 28 ۔
اب اگر وہ صبر کریں تب بھی ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور اگر وہ ( توبہ کے ذریعے اﷲ کی ) رضا حاصل کرنا چاہیں تو بھی وہ رضا پانے والوں میں نہیں ہوں گے
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :28 اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دنیا کی طرف پلٹنا چاہیں گے تو پلٹ نہ سکیں گے ، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دوزخ سے نکلنا چاہیں گے تو نہ نکل سکیں گے ، اور یہ بھی کہ توبہ اور معذرت کرنا چاہیں گے تو اسے قبول نہ کیا جائے گا ۔