Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الۡاَرۡضَ خَاشِعَةً فَاِذَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡهَا الۡمَآءَ اهۡتَزَّتۡ وَرَبَتۡ‌ؕ اِنَّ الَّذِىۡۤ اَحۡيَاهَا لَمُحۡىِ الۡمَوۡتٰى ؕ اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏ ﴿39﴾
اس اللہ کی نشانیوں میں سے ( یہ بھی ) ہے کہ تو زمین کو دبی دبائی دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو وہ ترو تازہ ہو کر ابھرنے لگتی ہے جس نے اسے زندہ کیا وہ یقینی طور پر مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے بیشک وہ ہر ( ہر ) چیز پر قادر ہے ۔
و من ايته انك ترى الارض خاشعة فاذا انزلنا عليها الماء اهتزت و ربت ان الذي احياها لمحي الموتى انه على كل شيء قدير
And of His signs is that you see the earth stilled, but when We send down upon it rain, it quivers and grows. Indeed, He who has given it life is the Giver of Life to the dead. Indeed, He is over all things competent.
Uss Allah ki nishaniyon mein say ( yeh bhi ) hai kay tu zamin ko dabi dabaee dekhta hai phir jab hum iss per meenh barsatay hain to woh tar-o-taza hoker ubharney lagti hai. Jiss ney ussay zindah kiya wohi yaqeeni tor per murdon ko bhi zindah kerney wala hai be-shak woh her ( her ) cheez per qadir hai.
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم زمین کو دیکھتے ہو کہ وہ مرجھائی پڑی ہے ۔ پھر جونہی ہم نے اس پر پانی اتارا ، وہ حرکت میں آگئی ، اور اس میں بڑھوتری پیدا ہوگئی ، حقیقت یہ ہے کہ جس نے اس زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے ۔ یقینا وہ ہر چیز پر قادر ہے
اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تو زمین کو دیکھے بےقدر پڑی ( ف۸۹ ) پھر جب ہم نے اس پر پانی اتارا ( ف۹۰ ) تر و تازہ ہوئی اور بڑھ چلی ، بیشک جس نے اسے جِلایا ضرور مردے جِلائے گا ، بیشک وہ سب کچھ کرسکتا ہے ،
اور اللہ کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم دیکھتے ہو زمین سونی پڑی ہوئی ہے ، پھر جونہی کہ ہم نے اس پر پانی برسایا ، یکایک وہ بھبک اٹھتی ہے اور پھول جاتی ہے ۔ یقینا جو خدا اس مری ہوئی زمین کو جلا اٹھاتا ہے وہ مردوں کو بھی زندگی بخشنے والا ہے 47 ۔ یقینا وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آپ ( پہلے ) زمین کو خشک ( اور بے قدر ) دیکھتے ہیں پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ سرسبز و شاداب ہو جاتی ہے اور نمو پانے لگتی ہے ، بے شک وہ ذات جس نے اس ( مردہ زمین ) کو زندہ کیا ہے یقیناً وہی ( روزِ قیامت ) مُردوں کو زندہ فرمانے والا ہے ۔ بے شک وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :47 تشریح کے لیے ملاحظہ تفہیم القرآن ، جلد دوم ، النحل ، حاشیہ ۵۳ ، جلد سوم ، الحج ، حواشی ۸ ۔ ۹ ، الروم ، حاشیہ ۲۸ ۔ جلد چہارم ، فاطر ، حاشیہ 19 ۔