Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا فَلِنَفۡسِهٖ‌ وَمَنۡ اَسَآءَ فَعَلَيۡهَا‌ؕ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ‏ ﴿46﴾
جو شخص نیک کام کرے گا وہ اپنے نفع کے لئے اور جو برا کام کرے گا اس کا وبال بھی اسی پر ہے ۔ اور آپ کا رب بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ۔
من عمل صالحا فلنفسه و من اساء فعليها و ما ربك بظلام للعبيد
Whoever does righteousness - it is for his [own] soul; and whoever does evil [does so] against it. And your Lord is not ever unjust to [His] servants.
Jo shaks nek kaam keray ga woh apnay nafay kay liye aur jo bura kaam keray ga uss ka wabal bhi ussi per hai. Aur aap ka rab bandon per zulm kerney wala nahi.
جو کوئی نیک عمل کرتا ہے ، وہ اپنے ہے فائدے کے لیے کرتا ہے اور جو کوئی برائی کرتا ہے ، وہ اپنے ہی نقصان کے لیے کرتا ہے اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے
جو نیکی کرے وہ اپنے بھلے کو اور جو برائی کرے اپنے برے کو ، اور تمہارا رب بندوں پر ظلم نہیں کرتا ،
جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے اچھا کرے گا ، جو بدی کرے گا اس کا وبال اسی پر ہوگا ، اور تیرا رب اپنے بندوں کے حق میں ظالم نہیں ہے 59 ۔
جس نے نیک عمل کیا تو اُس نے اپنی ہی ذات کے ( نفع کے ) لئے ( کیا ) اور جِس نے گناہ کیا سو ( اُس کا وبال بھی ) اسی کی جان پر ہے ، اور آپ کا رب بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :59 یعنی تیرا رب کبھی یہ ظلم نہیں کر سکتا کہ نیک انسان کی نیکی ضائع کر دے اور بدی کرنے والوں کو ان کی بدی کا بدلہ نہ دے ۔
ناکردہ گناہ سزا نہیں پاتا ۔ اس آیت کا مطلب بہت صاف ہے بھلائی کرنے والے کے اعمال کا نفع اسی کو ہوتا ہے اور برائی کرنے والے کی برائی کا وبال بھی اسی کی طرف لوٹتا ہے ۔ پروردگار کی ذات ظلم سے پاک ہے ۔ ایک کے گناہ پر دوسرے کو وہ نہیں پکڑتا ۔ ناکردہ گناہ کو وہ سزا نہیں دیتا ۔ پہلے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھیجتا ہے ۔ اپنی کتاب اتارتا ہے ، اپنی حجت تمام کرتا ہے ، اپنی باتیں پہنچا دیتا ہے ، اب بھی جو نہ مانے وہ مستحق عذاب و سزا قرار دے دیا جاتا ہے ۔